امریکی صدرکا نیویارک میں کوروناوائرس کے باعث کم اموات پراظہارِاطمینان

اپ ڈیٹ 06 اپريل 2020 07:21am
فائل فوٹو

واشنگٹن :امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں کورونا وائرس کے باعث کم اموات پراظہارِاطمینان لیکن خوفناک حالات سےبھی خبردار کردیا۔

نیویارک میں پہلی بارکورونا متاثرین اورہلاکتوں کی تعداد میں کمی  ہوئی ، جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک میں اموات میں کمی آنا خوش آئندہے۔

دوسری جانب ملک بھرمیں بگڑتی صورتحال پربھی امریکی صدرنےخدشہ ظاہر کیا کہ حالات ابھی بھی الارمنگ ہیں،امریکا خوفناک ترین ہفتے میں داخل ہونےوالا ہے اس دوران بڑی تعداد میں اموات ہو سکتی ہیں۔

امریکا میں اموات 6ہزار900سے تجاوزکرگئیں ،جس میں سے4ہزارسےزائد اموات صرف نیویارک میں ہوئیں جبکہ 3لاکھ36ہزار800سےزائدافرادمتاثرہیں۔

حکام کاکہنا ہےکہ اسپتالوں پر بہت بوجھ پڑگیا ہے،طبی عملہ بھی وبا سے متاثر ہو رہا ہے ،مریضوں  کی گنجائش نہ ہونے کے باعث مزید عارضی اسپتال قائم کیےجارہے ہیں۔

نیویارک میں مزید 2500بستروں کا اسپتال قائم کردیا گیا  ،وینٹی لیٹرز،تمام ضروری سامان اورآلات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہےتاہم اس مہلک وائرس سےایک لاکھ سے زائد اموات ہونے کا خدشہ ہے۔

ادھر نیویارک شہر کے برونکس چڑیا گھر میں ایک ٹائیگر میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔